بریلی25مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے ریاست کے ممبران اسمبلی کو مل رہی دھمکیوں کے سلسلے میں آج کہا کہ دھمکیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست کے ممبران اسمبلی کو ہی نہیں بلکہ ملک میں کئی مقامات پر نامور لوگوں کو دھمکیاں ملی ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ دھمکی دیئے جانے والوں میں غیر رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔ ہم ریاستی پولیس انٹیلی جنس کے علاوہ کئی خفیہ اداروں کے رابطے میں ہیں۔ غور طلب ہے کہ ریاست کے کئی ممبران اسمبلی کو پیسے دینے کے لئے و اٹس ایپ پر دھمکی ملی ہے جن میں زیادہ تر بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ڈی جی پی یہاں ای انوائس ادائیگی سہولت کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہم پولیس کو ٹیکنالوجی اور روایات سے شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو پولیس کے تئیں اعتماد مضبوط ہو۔ سنگھ نے کہا کہ اگلے سال الہ آباد میں منعقد ہونے والے کمبھ میلے میں ریاست کی پولیس اسمارٹ پولیس کی طرح کام کرے گی۔